ڈاکٹر عاصم کے اقبال جرم میں 88 افراد شامل ہیں، اگر ان میں 8 افراد بھی پکڑ لئے گئے تو پاکستانی قیادت میں طوفان آ جائے گا ؛شیخ رشید
پیر 30 نومبر 2015 16:20
اسلام آباد ((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کے اقبال جرم میں 88 افراد شامل ہیں اگر ان میں 8 افراد بھی پکڑ لئے گئے تو پاکستانی قیادت میں طوفان آ جائے گا اور ڈاکٹر عاصم کے بیان پر آصف زرداری کو پاکستان میں بلانے کے احکامات جاری ہو سکتے ہیں ۔ پیر کے روز پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کے اقبال جرم پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ آصف زرداری کے خاص آدمی نے نواز شریف سے ملاقات کر کے آصف زرداری کی پاکستان میں واپسی کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کی لیکن نواز شریف کی طرف کلیئرنس نہیں ملی اور نواز شریف نے کہا کہ ابھی آصف زرداری کسی اور کیس میں دھرے بھی جا سکتے ہیں ۔
شیخ رشید نے کہا کہ ایم کیو ایم ، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن) ایک ہی پیچ پر کھیل رہے ہیں ۔(جاری ہے)
نواز شریف ٹیسٹ میچ ، آصف زرداری ون ڈے اور ایم کیو ایم ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل رہی ہے ۔ ڈاکٹر عاصم نے جو اقبال جرم کیا ہے اس مقدمے میں 88 افراد شامل ہیں اگر 8 افراد بھی پکڑے گئے تو پاکستانی قیادت میں طوفان آ جائے گا اور اس اقبال جرم پر آصف زرداری کو پاکستان بلانے کے بھی احکامات جاری ہو سکتے ہیں جو کہ پاکستانی سیاست کے لئے بہت بڑا دھچکا ہو گا انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری پر نیب اور رینجرز کے تعلقات میں دراڑ بھی پڑھ سکتی ہے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین لوئو چائو ہوئی کی قیادت میں وفد کی ملاقات، پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے کیلئے مل کر کام ..
-
ملک میں یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظرانداز کرنے کا شکوہ کر دیا
-
عمران خان اور پی ٹی آئی ایک حقیقت ہے ان کو مان لیں اور بات چیت کریں
-
کسان بورڈ پاکستان کا احتجاجی دھرنوں کا اعلان
-
آسٹریلوی کمپنیاں پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں،صدر مملکت آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت مہنگائی و بے روزگاری پر قابو پانے، معاشی استحکام اور برآمدات میں اضافہ کیلئے پرعزم ہے، کاروباری برادری کی معاونت سے آئندہ پانچ سال کے دوران اپنی برآمدات کو دوگنا کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے، وزیراعظم ..
-
وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت سندھ میں وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالہ سے اجلاس، سرکاری و نجی اشتراک کے تحت بننے والے کامیاب منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ
-
پاک ایران تجارتی معاہدوں پر امریکی دھمکی ورلڈ آرڈر کی ناکام صورتحال میں ناکارہ دھمکی ہے
-
سپیکر قومی اسمبلی سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
-
موٹروے پر پولیس اہلکار کو ٹکر مار کر فرار ہونے والی خاتون گرفتار کر لی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.