تحریک طالبان اور القاعدہ پنجاب میں حملوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے ؛ انٹیلی جنس رپورٹ

پیر 30 نومبر 2015 16:25

تحریک طالبان اور القاعدہ پنجاب میں حملوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے ؛ ..

اسلام آباد ((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء) تحریک طالبان اور القاعدہ پنجاب میں دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں اور وہ صوبے کے ایئرپورٹس ، ایئر بیسسز ( Air Bases) اور دیگر تنصیبات کو نشانہ بنا سکتے ہیں ایک انگریزی اخبار نے انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھاگنے والے اور غیر شناخت شدہ سلیپر سیلز چار تربیت یافتہ اہلکاروں کو سرگردگی میں دہشت گردانہ کارروائیاں کر سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ رواں ماہ پنجاب حکومت کو کم از کم تین الرٹ جاری کئے جا چکے ہیں اور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ اولین ٹارگٹ ہو سکتا ہے اور یہ کراچی قائد اعظم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہونے والے حملے کی طرز پر ہو سکتا ہے ۔ یہ الرٹس ان معلومات پر دی گئی ہیں جو دو ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں ان میں سے ایک سلیپر سیل کے گرفتار اراکین اور دوسرے پاک افغان سرحد پر تحریک طالبان پاکستان کی فون کالز سے حاصل معلومات ہیں ۔

متعلقہ عنوان :