اسلام آباد میں پہلے بلدیاتی انتخابات کے موقع پر امیدوار ووٹ ڈلوانے کیلئے سرکاری و نجی ملازمین کو ان کے دفاترسے پولنگ اسٹیشن تک پک اینڈ ڈراپ کی سروس دیتے رہے

پیر 30 نومبر 2015 16:25

اسلام آباد((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء) اسلام آباد میں پہلے بلدیاتی انتخابات کے موقع پر سرکاری ملازمین کے وارے نیارے ہو گئے، امیدوار ووٹ ڈلوانے کے لئے سرکاری و نجی ملازمین کو ان کے دفاترسے پولنگ اسٹیشن تک پک اینڈ ڈراپ کی سروس دیتے رہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو اسلام آباد میں ہونے والے پہلے بلدیاتی انتخاب کے موقع پر مکمل چھٹی نہ ہونے کے سبب امیدوار سرکاری ملازمین کو ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے مسلسل فون کرتے رہے اور اکثر امیدواروں نے سرکاری ونجی ملازمین کو پولنگ اسٹیشن تک خصوصی طور پر پک اینڈ ڈراپ کی سروس مہیا کرتے رہے واضح رہے کہ حکومت نے دیگر علاقو ں کے برعکس اسلام آباد میں بلدیاتی انتخاب کے موقع پر ملاز مین کو چھٹی نہیں دی البتہ اس دن سکول اور کالجز کو بند رکھا گیا ۔