اسلام آباد ؛پہلے بلدیاتی انتخاب کے موقع پر دفاتر میں حاضری نہ ہونے کے برابر رہی

پیر 30 نومبر 2015 16:26

اسلام آباد((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء) اسلام آباد میں پہلے بلدیاتی انتخاب کے موقع پر ہفتہ کے پہلے ورکنگ ڈے پیر کو دفاتر میں حاضری نہ ہونے کے برابر رہی، ملازمین اپنے اپنے حمایت یافتہ امیدواروں کی کامیابی کے لیے تگ و دود کرتے رہے ذرائع کے مطابق وفاقی دارلحکومت میں ہونے والے پہلے بلدیاتی انتخاب کے موقع پرسرکاری دفاتر میں ملازمین کی بہت کم تعداد میں حاضر ی ریکارڈ کی گئی حکومت نے ملازمین کو ووٹ کاسٹ کرنے کی سہولت دینے کے لیے چھٹی 2بجے کر دی تھی اس کے باوجود ملازمین کی بہت کم تعداد دفاتر میں حاضر ہوئی اس کے علاوہ آنے والے ملازمین دفاتر میں اپنے اپنے حمایت یافتہ امیدواروں کی کمپین چلاتے رہے اور چھٹی ہونے کا انتظار کرتے رہے ۔