حکومت نے حتمی طور پر لاہور شہر کے گردونواح میں تین انٹر سٹی بس ٹرمینلز تعمیر کرنے کا فیصلہ کرلیا

پیر 30 نومبر 2015 16:26

لاہور((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء) حکومت نے حتمی طور پر لاہور شہر کے گردونواح میں تین انٹر سٹی بس ٹرمینلز تعمیر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ اس کا مقصد بادامی باغ میں بڑے بس سٹینڈ کو خالی کروانا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت لاہور ریلوے سٹیشن کے قریب انٹرا سٹی بس ٹرمینل بھی تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی آنے والی سٹئرنگ کمیٹی میں اپنا پیپر جمع کروائے گی میڈیا رپورٹس میں کہاگیا ہے کہ انٹر ٹی ٹرمینلز کا منصوبہ دو ہزار بارہ میں ہوجائے گا جس کا عالمی بینک نے تین تاریخی سائیٹس پر ماحولیاتی اثرات پر تشویش کا اظہار کیا تھا اور یہ اثرات بادامی باغ ٹرمینل کی وجہ سے پڑرہے تھے

متعلقہ عنوان :