پنجاب حکومت نے لاہور میں کاروبار کرنے والے اسلحہ ڈیلروں کی سکروٹنی کے لیے بنائی جانے والی انکوائری کمیٹی کی کارکردگی کو مایوس قرار د یدیا،نئی کمیٹی تشکیل

پیر 30 نومبر 2015 16:27

لاہور((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء) پنجاب حکومت نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں کاروبار کرنے والے اسلحہ ڈیلروں کی سکروٹنی کے لیے بنائی جانے والی انکوائری کمیٹی کی کارکردگی کو مایوس قرار دیتے ہوئے ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کی سرپرستی میں دوسری انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

(جاری ہے)

نئی بنائی گئی انکوائری کمیٹی میں سپیشل برانچ سمیت وزارت داخلہ پنجاب اور لاہور پولیس کے افسران شامل ہیں نئی کمیٹی آئندہ چند روز میں اسلحہ ڈیلروں کی سکروٹنی کا عمل شروع کرے گی۔