اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے الیکشن کمیشن کے قوائد و ضوابط میں ترمیم کے مطالبہ سے متعلق ایک قرار داد سیکرٹریٹ پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی

پیر 30 نومبر 2015 16:29

لاہور((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے الیکشن کمیشن کے قوائد و ضوابط میں ترمیم کے مطالبہ سے متعلق ایک قرار داد سیکرٹریٹ پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے۔

(جاری ہے)

قرار داد میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو اپنے امیدواروں کی حمائت میں انتخابی مہم میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید جو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے رہنما بھی ہیں نے یہ قرار داد الیکشن کمیشن اف پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف کراچی میں درج ہونے والے مقدمہ کے باعث جمع کروائی ہے۔