چودھری سرور پی پی 89سے ضمنی الیکشن میں حصہ لیں:اہل علاقہ کا مطالبہ

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 30 نومبر 2015 16:33

پیرمحل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔30 نومبر۔2015ء ) پی پی 89پیرمحل کے ضمنی انتخابات: چوہدری محمد سرور سابق گورنر پنجاب صوبائی چیف آرگنائز رپی ٹی آئی پنجاب کے آبائی شہرمیں پی ٹی آئی کاکوئی امیدوار سامنے نہ آسکا۔ پی ٹی آئی کی مضبوط پوزیشن بنانے کے لیے چوہدری محمد سرور پی پی 89کے ضمنی انتخاب میں حصہ لیں ۔پی ٹی آئی کارکنوں اورعلاقہ مکینوں کا سروے میں اظہار خیال‘ تفصیل کے مطابق پی پی 89تحصیل پیرمحل کی نشست مخدوم سید علی رضاشاہ کی وفات کے باعث خالی ہوئی جس پر ضمنی انتخاب کے لیے الیکشن کمیشن کی طرف سے چھ جنوری کی تاریخ کا اعلان کیا گیاکاغذات نامزدگی 2دسمبر کو کروائے جانے ہیں پاکستان مسلم لیگ ن اپنی تمام ترتیاریوں کے ساتھ پیر قطب علی شاہ المعروف علی بابا کو اپنے امیدوار کے طورپر اتارچکی ہے مگر پی ٹی آئی کا تاحال کوئی امیدوار سامنے نہ آسکا۔

(جاری ہے)

محمد ریاض فتیانہ سابق ایم این اے کے مطابق دودسمبر تک ہم امیدوار فائنل کرلیں گے جبکہ ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کروانے کی آخری تاریخ دودسمبر مقر رہے پی پی 89پیرمحل جوکہ چوہدری محمد سرور سابق گورنر پنجاب صوبائی چیف آرگنائز رپی ٹی آئی کا آبائی حلقہ ہے ان کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے سے نہ صرف پی ٹی آئی کی پوزیشن مضبوط ہوسکتی ہے بلکہ چوہدری محمد سرور سابق گورنر پنجاب کے عملی طورپر سیاست میں داخل ہونے کے لیے بہترین موقع قراردیاجارہاہے پی ٹی آئی کے کارکنوں بعض عہدیداران اور حلقہ کے عوام کا کہنا ہے کہ اگر چوہدری محمد سرور پی پی 89کے ضمنی انتخاب میں خود حصہ لیتے ہیں تو عملی طورپر علاقہ کو ایک زیرک سیاستدان دستیاب ہوگا بلکہ ان کا بطور صوبائی ممبر پنجاب اہم کردارثابت ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :