2016 کے حجاج کرام کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے نئی حج پالیسی مرتب کی جارہی ہے ، موجودہ حکومت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے باعث ہر سال سرکاری کوٹہ میں حج درخواستوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ، عازمین حج کے لئے مناسک حج کی ادائیگی کے بہترین سفری‘ اور کھانے پینے کے بہتر انتظامات کئے گئے

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف کاحج پالیسی 2016کے مشاورتی ورکشاپ کے شرکا سے خطاب

پیر 30 نومبر 2015 16:38

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی سردار حاجی محمد یوسف نے کہا کہ 2016ء کے حجاج کرام کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے نئی حج پالیسی مرتب کی جارہی ہے جس کے لئے 2015ء کے عازمین حج سے تجاویز لی جارہی ہے ۔ وہ حج پالیسی 2016کے مشاورتی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کررہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں میں ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد موجودہ سال حج کی سعادت حاصل کرنیوالے عازمین حج سے تجاویز لیکر اگلے سال حج کو جانے والے حجام کرام کو بہتر سہولیات کم سفری خرچ کے پیکجز متعارف کروانے کیلئے پالیسی ترتیب دی جائے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے بہتر سہولیات کی فراہمی کے باعث ہر سال سرکاری کوٹہ میں حج درخواستوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جوکہ خوش آئند بات ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ سال عازمین حج کے لئے مناسک حج کی ادائیگی کے بہترین سفری‘ ئشی اور کھانے پینے کے بہتر انتظامات کئے گئے تھے جس کو حجاج کرام نے سراہا ہے اور امید ظاہر کی کہ موجودہ حکومت کی کاوشوں سے آئندہ سال بھی مذکورہ انتظامات میسر ہونگے وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری حج پالیسی سے عوام خوش ہیں اور حکومت کی کوشش ہے کہ ایسی پالیسی مرتب کی جائے تا کہ پاکستانی حجاج کو کوئی تکلیف نہ ہو اور بہتر اقدامات کی وجہ سے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن ہو انہوں نے کہا کہ حج ایک مذہبی فریضہ ہے جس کی ادائیگی سب مسلمانوں پر عائد ہے اسی فریضہ کیلئے بہتر اقدامات کی اشد ضرورت ہے وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کوشش ہے کہ وہ حجاج کرام کی تربیت کیلئے ضلعی اور تحصیل کی سطح پر مراکز قائم کرسکے تاکہ حجاج کو مناسک حج کی ادائیگی میں دشواری نہ ہو انہوں نے کہا کہ نئی حج پالیسی مرتب کرنے میں پرائیویٹ حج ٹریول ایجنسیوں کی تجاویز بھی شامل کی جائیں گی بعد ازاں وفاقی وزیر نے حاجی کیمپ میں نئی تعمیر ہونیوالے ٹریننگ حال کا افتتاح کیا اور مختلف شعبوں کا معائنہ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :