ڈونلڈ ٹرمپ کا مسلمانوں کے بارے میں بیان ، مقبولیت کم ہونے لگی
پیر 30 نومبر 2015 16:39
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء) امریکا کی ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمانوں کے خلاف اپنا بیان واپس لینے کے بجائے ایک بار پھر اس کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ نائن الیون حملوں کے بعد دنیا بھر میں مسلمان خوشی سے دیوانے ہو گئے تھے۔ اس سے پہلے ٹرمپ کے اس بیان پرکہ امریکا میں بسنے والے عربوں اور مسلمانوں نے ان دہشت گردانہ حملوں پر جشن منایا تھا ، انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا اور نومبر کے آخری عشرے میں ایک ہفتے کے اندر اندر ایسے ری پبلکنز کی شرح میں 12 فیصد کمی ہوئی ہے ، جو ڈونالڈ ٹرمپ کو صدارتی امیدوار دیکھنا چاہتے ہیں۔
اب انہوں نے اس بیان کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے کہا ہے کہ نائن الیون حملوں کے بعد پوری دنیا کے مسلمانوں نے خوشی منائی تھی ، مبصرین کے مطابق اس تازے بیان سے ان کی مقبولیت میں مزید کمی ہو سکتی ہے۔(جاری ہے)
غیر ملکی خبررسااں ادارے نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ ہفتہ 28 نومبر کو ٹرمپ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر سیراسوٹا میں اپنی اشتعال انگیز بیان بازی کو ایک قدم اور آگے لے گئے اور کہا کہ ہر شخص ات بات کا اعتراف کرتا ہے کہ پوری دنیا میں مسلمان خوشی سے دیوانے ہو گئے تھے۔
“جب کہ درحقیقت بہت سے عرب اور مسلمان رہنماوں نے ، جن میں سابق فلسطینی قائد یاسر عرفات اور لیبیا کے طاقتور حکمران معمر القذافی بھی شامل تھے ، تب ان حملوں کی مذمت کی تھی۔پھر 2008 میں گیلپ کے ایک سروے نے یہ پتہ چلایا تھا کہ پوری دنیا میں محض 7 فیصد مسلمان ایسے تھے ، جنہوں نے نائن الیون کے حملوں کو ’مکمل طور پر‘ جائز قرار دیا تھا اور ریاست ہائے متحدہ امریکا کے بارے میں منفی احساسات کا اظہار کیا تھا۔ متنازعہ بیان کے بعد سے ری پبلکن پارٹی میں ٹرمپ کے ساتھی ان کی تائید و حمایت سے ہاتھ کھینچنا شروع ہو گئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.