جنوبی کوریا نے چین کے ساتھ آزاد تجارت کے معاہدے کو منظور کر لیا

پیر 30 نومبر 2015 16:40

سیول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء) جنوبی کوریا نے چین کے ساتھ آزاد تجارت کے ایک معاہدے کی منظوری دے دی، یوں ایشیا کے دو اہم ممالک کے مابین زیادہ تر تجارتی ٹیکسوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا نے چین کے ساتھ آزاد تجارت کے ایک معاہدے کی منظوری دے دی ہے ۔ جون میں طے پانے والے اس معاہدے کو جنوبی کوریائی پارلیمنٹ نے بھاری اکثریت سے منظور کیا۔ تاہم اس معاہدے کے نفاذ سے قبل ابھی چین کی پارلیمان نے اس کی حتمی منظوری دینا ہے۔ جنوبی کوریا نے آج نیوزی لینڈ اور ویت نام کے ساتھ بھی ایسے ہی معاہدوں کی حتمی منظوری دے دی ہے۔

متعلقہ عنوان :