جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مہم‘8ملزم اسلحہ سمیت دھر لئے گئے

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 30 نومبر 2015 16:46

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔30 نومبر۔2015ء) اوکاڑہ کے گرد و نواح میں ناجائز اسلحہ برآمد کر کے آٹھ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ ٹھٹھہ خیر کا کے خالد سے رپیٹر بندوق بارہ بور،مستہ پروکا کے فریاد سے پستول 30بور،واں ڈبو کی کے لیاقت سے پستول30بور،چک 42ٹو ایل کے عرفان سے کاربین بارہ بور،چک 43فور ایل کے ناصر سے پستول30بور،چک 12ون آر کے اعجاز سے پستول30 بور،چک 33ون اے ایل کے احمد علی سے پستول 30بوراورچک 30بلوکی کے صادق سے بندوق بار ہ بور برآمد ہوئی۔ پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔

متعلقہ عنوان :