اوکاڑہ:لڑائی جھگڑے کے واقعات میں لڑکی سمیت چار افراد زخمی

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 30 نومبر 2015 16:46

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔30 نومبر۔2015ء) اوکاڑہ اور اس کے نواح میں لڑائی جھگڑے کے چار واقعات میں 16ملزمان نے ایک لڑکی سمیت چار افرا د کو زخمی کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ موضع اکبر کی شگفتہ بی بی پر محمد جاوید اور عبدالرزاق وغیرہ چار افراد نے تشدد کیا۔

(جاری ہے)

چک 22فور ایل کے صفدر خان کو محمد یعقوب اور محمد سلیم وغیرہ تین افراد نے تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔ دھول جوہڑ کے فتخار احمد پر عارف ،بوٹا،منشاء اور محمد یار نے تشد د کیا جب کہ ڈولہ سلطان کے رہائشی امیر حسن کی رپورٹ پر تشدد کرنے پر محمد امجد،رشید احمد سمیت پانچ افرا د کے خلاف تشددکرنے پر پولیس نے کارروائی کی ۔ ضلع اوکاڑہ کی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔

متعلقہ عنوان :