اوکاڑہ:لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے پر مقدمہ

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 30 نومبر 2015 16:47

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔30 نومبر۔2015ء) اوکاڑہ کے نواحی قصبہ میں بلند آواز سے گانے سننے پرایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی چک 16جی ڈی میں قصبہ فتح پور شریف کا مختار لاؤڈ سپیکر پر اونچی آواز سے گانے سن رہا تھا کہ دوران گشت پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔