”جیسا دیس ویسا بھیس “ بھارتی وزیر اعظم عالمی رہنماؤں کے سامنے نواز شریف سے ملنے جا پہنچے
دونوں رہنماؤں کے درمیان کچھ دیر گفتگو ہوئی ‘ خوشگوارموڈ میں دکھائی دیئے ‘ بھارتی وزیر اعظم مودی کے نواز شریف کے پاس چل کر جانے کا مقصددنیا کے سامنے اپنا سافٹ امیج پیش کر نے کی کوشش تھا ‘ مبصرین
پیر 30 نومبر 2015 16:56
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) بھارت میں انتہا پسندی کو ہوا دینے والے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پیرس میں ”جیسا دیس ویسا بھیس “پر عمل کر تے ہوئے عالمی رہنماؤں کے سامنے پاکستانی ہم منصب نواز شریف سے ملنے پہنچ گئے تاکہ انتہا پسندی کے فروغ کی حمایت کا تاثر زائل کیا جاسکے ‘پاک بھارت وزرائے اعظم کو قریب دیکھ کر دنیا بھر کے میڈیا کی کیمروں کا رخ دونوں شخصیات کی طرف ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق عالمی موحولیاتی کانفرنس کے موقع پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ملاقات کیلئے اچانک وزیر اعظم نواز شریف کے پاس چلے گئے اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے گرم جوشی سے مصالحہ کیا اور ایک ہی صوفے پر بیٹھ گئے ۔غیر رسمی ملاقات میں دونوں وزرائے اعظم خوشگوار موڈ میں دکھائی دیئے مختصر ملاقات میں دونوں رہنما ؤں نے کچھ دیر گفتگو بھی کی مبصرین کے مطابق بھارتی وزیراعظم کی طرف سے نواز شریف کے پاس چل کر ملاقات کیلئے جانے کا مقصد عالمی رہنماؤں کے سامنے اپنا اور اپنی حکومت کاسافٹ امیج پیش کر نے کی کوشش تھا تاکہ حالیہ دنوں میں ان کی حکومت پر لگنے والا انتہا پسندی کے فروغ کا داغ دھویا جاسکے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5 لاکھ 42 ہزار سے متجاوز
-
متنازع ٹوئٹس کیس، اعظم سواتی حاضری لگا کر عدالت سے چلے گئے
-
آصفہ بھٹو ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں
-
190 ملین پاؤنڈز ریفرنس،عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
-
میرا خیال ہے دو تین سال اور گزرے تو نیب سے ہمیں پنشن لینا پڑے گی، شاہد خاقان عباسی
-
سوئیڈش کمپنیاں پاکستان آنے سے پہلے مجھ سے سیکیورٹی کا پوچھتی ہیں، سوئیڈش سفیر
-
چینی کی قیمت کی ڈبل سینچری ہو جانے کا امکان
-
وزیراعظم شہباز شریف کا 28 اپریل کو دورہ سعودی عرب متوقع
-
بیرسٹر گوہر کا بشریٰ بی بی کی دورانِ قید بگڑتی صحت پر تشویش کا اظہار
-
سپیکر قومی اسمبلی سے سعودی عرب کے سفیر کی ملاقات، پاک سعودی تعلقات کومزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار
-
عوام نے نفرت اور تقسیم کا بیانیہ مسترد کر دیاہے ،خارجہ پالیسی کے خلاف باتیں کرنے والے ماضی کا قصہ بن چکے ہیں،وزیراطلاعات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.