وزیراعلیٰ پنجاب کا چیچہ وطنی میں نجی سکول کی دیوار گرنے سے طالبعلم کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس،واقعہ کی رپورٹ طلب

پیر 30 نومبر 2015 16:56

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چیچہ وطنی کے نواحی علاقے میں نجی سکول کی دیوار گرنے کے باعث ایک طالب علم کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے جاں بحق ہونے والے بچے کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمی بچوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :