اوکاڑہ :جعلی چیک دینے پر نومنتخب کونسلر کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 30 نومبر 2015 17:06

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔30 نومبر۔2015ء) جعلی چیک دینے پر کونسلر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میونسپل کمیٹی کے نو منتخب کونسلر محمد نذیر حفیظ نے محلہ مصطفی آباد کے رہائشی عباس علی کو تین لاکھ ساٹھ ہزار روپے کا چیک دیا جو کیش نہ ہوا اور بنک سے ڈس آنر ہو گیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج کے حکم پر تھانہ بی ڈویژن نے کونسلر نذیر حفیظ کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے بتایا گیا ہے کہ کونسلر ایک ایسے ہی مقدمہ میں پہلے بھی اشتہاری ہے۔