پنجاب کے ساڑھے12لاکھ کاشتکاروں میں40ارب کی امدادی رقم تقسیم کر رہے ہیں ‘ ڈاکٹر فرخ جاوید

پیر 30 نومبر 2015 17:06

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے کہا ہے کہ صو بہ پنجاب مثالی کسان پیکج کے ثمرات کسانوں تک پہنچانے میں سبقت لے گیا ہے، پنجاب میں 50 فیصد کسانو ں کو امداد فرا ہم کر دی گئی ہے اوریہ عمل مکمل شفافیت کے ساتھ جاری رہے گا،چاول اور کپاس کے چھوٹے کاشتکاروں کے نقصان کی تلافی کیلئے 40ارب روپے صوبہ کے 12لاکھ سے زائد کاشتکاروں میں تقسیم کئے جا رہے ہیں، چھوٹے کاشتکار5000 روپے فی ایکڑ امداد کی اس رقم سے گندم کی فصل کیلئے بھرپور زرعی لوازمات خرید سکیں گے،کسان پیکج مشکل کی گھڑی میں زراعت کیلئے آکسیجن کا کام کرے گا اورمثالی امداد کے ڈرپ لگنے سے کسان اپنے پیروں پر کھڑے ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں کسان راہنماوٴں کے وفد سے ملاقات میں کیا۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ زراعت ہماری ریڑھ کی ہڈی ہے لیکن پا کستا ن کی تاریخ میں ایسے مثالی پیکج کی کوئی دوسری مثال موجود نہیں۔انہوں نے کہا کہ341ارب روپے کے اس مثالی پیکیج کے ثمرات پنجاب میں 600ارب سے بھی زائد محسوس کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبہ کے 23 ہز ار 800 دیہا تو ں میں ترقی پسند کاشتکاروں کو کو الٹی سیڈ گندم کی 92 ہز ار بوریاں مفت تقسیم کی گئی ہیں یہ کاشتکار فصل اُگانے کے بعد دوسرے کاشتکاروں کو بیج دینے کے پابند ہونگے۔

حکومت پنجاب کاشتکاروں کو 30ہزار ٹریکٹر بھی دیے اورڈیزل اور سولر ٹیوب ویل پر بھی سبسڈی دے رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 150ارب روپے کے پنجاب دیہی روڈز پروگرام سمیت اربوں روپے کے متعددمنصوبوں پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پیکج سے یو ریا کھا د کی فی بو ری کی قیمت میں 500 سے 700 روپے کمی واقع ہو ئی ہے۔ محکمہ زراعت نے لیز رلیو لرکے ہر یونٹ پر سبسڈ ی کو سوا 2لاکھ سے بڑ ھا کر ساڑھے 4 لاکھ کر دیا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ صو بہ کے 58ہزا ر کھا لو ں میں سے 40 ہزا ر کو پختہ کر لیا گیا ہے جبکہ بقیہ 18 ہزا ر کو پختہ کر نے کا پلا ن بھی تیار ہے ۔اسی طر ح ڈراپ ایری گیشن کیلئے حکومت پنجاب60 فیصد سبسڈ ی دے رہی ہے۔انہوں نے انہوں نے کہا کہ کسانوں کو زرعی مداخل پر 20ارب روپے کی سبسڈی دی گئی ہے جس سے انہیں نہ صرف معاشی سہارا ملے گا بلکہ پیداوار میں اضافہ کے ذریعے زرعی استحکام میں بھی اپنا کردار بہتر انداز میں اداکرسکیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں کھادوں کے متناسب استعمال کو رواج دے کر فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے ذریعے پیداواری لاگت کے خلاء کوپر کرنا ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ زرعی پیکیج میں بینکوں سے چھوٹے کسانوں کیلئے زرعی قرضوں میں 100 ارب روپے کا ا ضافہ کیاگیا ہے جبکہ ویلیو آف پروڈکشن یونٹ کی شرح میں اضافہ سے کسانوں کوفی ایکڑزمین کیلئے دوگناقرض کی سہولت میسر آئے گی۔

متعلقہ عنوان :