سست کو ٹرانزٹ بارڈر قرار دیکر وی بوک سسٹم کے ذریعے تمام پورٹس کے ساتھ منسلک کیا جائے
لاہور چیمبر کی نشاندہی پر وزارت کمیونیکیشن کی مراسلے کے ذریعے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ہدایت جاری
پیر 30 نومبر 2015 17:07
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نشاندہی پر وزارت کمیونیکیشن نے ایک مراسلے کے ذریعے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ہدایت جاری کی ہے کہ سست کو ٹرانزٹ بارڈر قرار دیکر وی بوک سسٹم کے ذریعے تمام پورٹس کے ساتھ منسلک کیا جائے۔ وزارت کمیونیکیشن کی جانب سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے نام جاری کردہ مراسلہ بورڈ سے کہا گیا ہے کہ سست کو ٹرانزٹ بارڈر قرار دینے کے لیے ضروری اقدامات اٹھاکر سست بارڈر اور دیگر پورٹس پر کلیئرنس کے عمل کو باہم منسلک کیا جائے۔
لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ محمد ارشد کی جانب سے وزارت کمیونیکیشن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا تھا کہ پاکستان نے چین، قازقستان اور کرغستان کے ساتھ ست بارڈر اور کراچی پورٹ کے درمیان تجارت اور انسپورٹ کی سہولیات مہیا کرنے کے معاہدے کررکھے ہیں جو 2004ء سے نافذ العمل ہیں۔(جاری ہے)
چینی ٹرکوں کے ذریعے پاکستان کے لیے بہت کم درآمدی اور برآمدی مال آتا جاتا ہے جبکہ پاکستانی ٹرانسپورٹ وہیکلز چین کے ذریعے قازقستان اور کرغستان نہیں جاتے۔
انہوں نے کہا کہ ابھی تک کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کسی ایس آر او کے ذریعے سست کو ٹرانزٹ بارڈر قرار نہیں دیا گیا۔ خط کے مطابق پاکستان پہلے ہی اقوام متحدہ کے کنونشن برائے انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ آف گڈز اور ڈبلیو ٹی او کے تجارتی سہولیاتی معاہدے کی توثیق کرچکا ہے۔ سست کو باقاعدہ ٹرانزٹ بارڈر قرار دیکر وی بوک سسٹم کے ذریعے تمام پورٹس سے منسلک کرنا تجارتی حوالے سے ایک بہت بڑی پیش رفت ہوگی۔مزید تجارتی خبریں
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.