ھنگو پولیس کا سرچ آپریشن، 2 اشتہاریوں،8 غیر ملکی افغان باشندوں،14ملزمان سمیت 50 مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ ،منشیات برآمد

پیر 30 نومبر 2015 17:07

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) ھنگو پولیس نے ضلع بھر میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے دو اشتہاری مجرمان، آٹھ غیر ملکی افغان باشندوں، 14 ملزمان سمیت 50مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی کوہاٹ اور ڈی پی او ہنگو شاہ نظر کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی رفیع اللہ کی قیادت میں ہنگو پولیس نے ضلع بھر میں سرچ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 2 اشتتہاری مجرمان 8 غیر ملکی افغان باشندوں, 14ملزمان سمیت 50 مشتبیہ افراد کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے 3 کلاشنکوف4 رائفل، پستول،1 رپیٹر،بندوق،سینکڑوں مختلف بور کے کارتوس اور منشیات برآمد کر لی ہے ، ڈی پی او ہنگو نے میڈیا کو بتایا کہ ہنگو پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران کامیابیاں حاصل کی ہے اور آئندہ بھی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہنگو پولیس کا آپریشن جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :