ٹیکس ماہرین کا منی بجٹ کیخلاف ملک بھر میں زبردست احتجاجی تحریک کا اعلان

313 اشیاء پر سیلز ٹیکس بڑھانے سے براہ راست عام آدمی متاثر ہوگا‘ سابق صدور کا مشترکہ بیان

پیر 30 نومبر 2015 17:30

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) ٹیکس ماہرین نے منی بجٹ کیخلاف ملک بھر میں زبردست احتجاجی تحریک کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ منی بجٹ سے مہنگائی کا خدشہ ہے فوراً فیصلہ واپس لیا جائے، 313 اشیاء پر سیلز ٹیکس بڑھانے سے براہ راست عام آدمی متاثر ہوگا،ٹیکس ماہرین نے ٹیکس بڑھانے کیلئے تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ اضافہ صرف کاسمیٹکس، لگژری گاڑیوں، سگریٹ اور پراپرٹی پر لگایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

سابق صدور ٹیکس بارحبیب الرحمن زبیری، محمد اجمل خان، ذوالفقار علی خان، محمد اویس، علی احسن رانا، عاشق علی رانا، ذوہیب الرحمن زبیری نے کہا کہ ٹیکس ریٹرن سمیت تمام ڈاکومنٹیشن اُردو میں ہونی چاہئے جبکہ فارم انتہائی سادہ اور سہل بنایا جائے، ٹیکس کلچر میں بہتری میں سب سے بڑی رکاوٹ ایف بی آر کے پیچیدہ نظام کو تبدیل کرتے ہوئے بنیادی اصلاحات لانا ہونگیں، اگر فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بہتری کیلئے اقدامات نہ کیے تو زبردست تحریک چلائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں 18 کروڑ سے زائد شہری روزانہ ہر چیز کی خریداری پر بالواسطہ ٹیکس ادا کرتے ہیں کامیاب ہوکر ان ڈائریکٹ ٹیکسز کے نظام بدلنے کیلئے انقلابی اصلاحات متعارف کروائیں گے۔

متعلقہ عنوان :