اسلام آباد : حکومت نے 289 درآمدی اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 30 نومبر 2015 17:33

اسلام آباد : حکومت نے 289 درآمدی اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھا دی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 نومبر 2015 ء) : وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے 289 درآمدی اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھا دی ہے . انہوں نے بتایا کہ کہ 289 امپورٹڈ آئٹم پر5 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھائی جائے گی.

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ وفاق کی جانب سے 313 اشیاءکی درآمد پر 10فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی گئی ہے جس کا نوٹی فکیشن جاری بھی جایر کر دیا گیا ہے.

انہوں نے بتایا کہ دہی، مکھن، ڈیری اشیا، پنیر، قدرتی شہد، انناس، امرود، آم اور مالٹے کی درآمد پر 10فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے جبکہ ٹیلی کام سیکٹر پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد نہیں کی جائے گی . اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ گاڑیوں کی امپورٹ پر بھی ڈیوٹی بڑھا دی گئی ہے،تاہم 800سے1000سی سی تک کی کاروں پرڈیوٹی میں بر قرار رکھی گئی ہے.

متعلقہ عنوان :