فیصل آباد،مقدمہ قتل میں سزا یافتہ شخص سٹی کونسل کا چیئرمین بن گیا

پیر 30 نومبر 2015 17:50

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء) مقدمہ قتل میں سزا یافتہ شخص فیصل آباد کی سٹی کونسل 121کا چیئرمین بن گیا۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کی سٹی کونسل 121سے کاشف محمود عرف پاشا 31اکتوبر کو ہونے والے پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں چیئرمین منتخب ہوا ہے۔ نو منتخب چیئرمین کاشف پاشا تھانہ جھنگ بازار کے مقدمہ 779/6 کا ملزم رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس مقدمہ میں کاشف پاشا کیساتھ اس کا بھائی سابقہ یونین ناظم ساجد حسین انجم اور شاہد بھی ملزم تھے۔ ایف آئی آر کے مطابق تینوں بھائیوں نے اپنے سیاسی مخالف سابقہ میونسپل کونسلر غلام محمد ناصر کو گولیوں کا نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ اس مقدمہ میں پہلے اقدام قتل اور بعد ازاں مضروب کے مرنے پر قتل کی دفعہ لگائی گئی تھی۔ ٹرائل کورٹ نے اس مقدمہ قتل میں ملزم کاشف عرف پاشا، ساجد حسین انجم، شاہد کو سزاسنائی تھی۔کچھ عرصہ یہ جیل میں بھی رہے تاہم بعد ازاں ہائیکورٹ سے ضمانتیں ہونے پر جیل سے رہا ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :