Live Updates

حلقہ این اے 122 میں دھاندلی کے خلاف (کل) چوہدری سرور ثبوت منظر عام پر لائیں گے، عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہے، (ن) لیگ دھاندلی سے جیت جاتی ہے،پاکستان میں نظام کی خرابی کے باعث لوگ میرٹ پر اوپر نہیں آتے،نظام کو ٹھیک کرنے نکلا ہوں،قوم کو اکیلا نہیں چھوڑوں گا، مجرموں کا مقابلہ کروں گا

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا سیالکوٹ میں جلسہ عام سے خطاب

پیر 30 نومبر 2015 17:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 122 میں دھاندلی کے خلاف (کل) منگل کو چوہدری سرور ثبوت منظر عام پر لے لائیں گے، عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہے، (ن) لیگ دھاندلی سے جیت جاتی ہے،پاکستان میں نظام کی خرابی کے باعث لوگ میرٹ پر اوپر نہیں آتے،نظام کو ٹھیک کرنے نکلا ہوں،قوم کو اکیلا نہیں چھوڑوں گا، مجرموں کا مقابلہ کروں گا۔

وہ پیر کو سیالکوٹ میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ سیالکوٹ والے باہمت لوگ ہیں،آپ کوتو حکومت ملنی چاہئے،سیالکوٹ کے جنون کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا،ملک میں کرپٹ لوگ حاوی ہیں،آپ کو تو ہمت ملنی چاہیے،اﷲ نے آپ کو ایک عظیم ملک دیاہے،پاکستان میں نظام کی خرابی کے باعث میرٹ پر لوگ اوپر نہیں آتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جنون کا کوئی توڑ نہیں،کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا،جہاں لوگوں پر کیسز ہیں وہ ملک کہاں ترقی کرسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کی عوام اپنے مسائل کاحل خود ڈھونڈیں،اپنی قوم کو اکیلا نہیں چھوڑوں گا، مجرموں کا مقابلہ کروں گا،آخری دم تک مقابلہ کروں گا،ہمارے ٹیلنٹڈنوجوان ملک سے باہر چلے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری سرور جلد این اے 122میں آر اوز کے خلاف ثبوت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہپاکستان کی تقدیر بدلنے کیلئے نکلاہوں،یہ صرف دھاندلی کے ذریعے شکست دے سکتے ہیں،عوام تحریک کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نیوٹرل ایمپائر کے بغیر نہیں کھیل سکتی،حکمران اربوں کے کمیشن کھارہے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات