اقتصادی رابطہ کمیٹی کا ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 3فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ

ود ہولڈنگ ٹیکس کی رعایتی شرح میں 31دسمبر تک توسیع کر دی گئی

پیر 30 نومبر 2015 17:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 3فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ،ود ہولڈنگ ٹیکس کی رعایتی شرح میں 31دسمبر تک توسیع کر دی گئی۔

(جاری ہے)

پیرکو وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ای سی سی نے مکئی کی درآمد پر 30فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ای سی سی کے اجلاس میں ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 3فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ود ہولڈنگ ٹیکس کی رعایتی شرح میں 31دسمبر تک توسیع کر دی گئی۔