بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پہلے سے کافی بہتر ہوئی ہے ،ہمارا مشن امن کو بحال کرنا ہے ،محمد خان اچکزئی

واٹر سپلائی منصوبے سے عوام کو پینے کی پانی کی فراہمی میں حائل مشکلات کا خاتمہ ہو گا ، گورنر بلوچستان

پیر 30 نومبر 2015 17:54

ژوب ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء ) بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پہلے سے کافی بہتر ہوئی ہے ہمارا مشن امن کو مکمل بحال کرنا ہے واٹر سپلائی منصوبے سے عوام کو پینے کی پانی کی فراہمی میں حائل مشکلات کا خاتمہ ہو گا ژوب ڈی آئی خان قومی شاہراہ پر جلد کام شروع ہوگا طالبان جس کی کبھی ہم عزت کرتے تھے آج طالبان کا نام دہشت گرد کے طور پر سامنے آرہا ہے ویٹرنری ہسپتال ژوب کو جلد ویٹرنری کالج کا درجہ دیا جائیگا ان خیالات کا اظہار گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے عرفان کاسی اسٹیڈیم میں قبائلی عمائدین اور دلدیاتی نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجتماع سے صوبائی وزیر نواب محمد آیاز خان جوگیزئی مولانا اﷲ داد کاکڑ ڈسٹرکٹ چیرمین قاضی احمد خوستی سلطان شیرانی چیرمین عبدالسلیم مندوخیل سابق سنیٹر رضا محمد رضا عبدالقیوم ایڈوکیٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر صوبائی وزرا ڈاکٹر حامد خان اچکزئی عبدالڑحیم زیارتوال کمشنر فواد ہاشم ربانی ڈپٹی کمشنر ژوب نذر محمد کھیتران ڈپٹی کمشنر شیرانی محمد عظیم کاکڑ ایکسئین ہدایت اﷲ پندرانی اور دیگر بھی موجود تھے گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوادر کاشغر منصوبے سے بلوچستان میں ترقی و خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا اس منصوبے سے بلوچستان سے پسماندگی کا خاتمہ ہو گا انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی میں خصوصی دلچسپ لے رہی ہے انہوں نے کہا کہ ژوب ڈی آئی خان قومی شاہراہ پر جلد کام شروع ہوگا انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ژوب کی قومی اسمبلی سینٹ اور صوبائی اسمبلی میں کافی نمائندگی کے باوجود آج بھی عوام کاپینے کی پانی سے محرومی پر حیرانی ہے انہوں نے کہا کہ ہم مفت خوری کے عادی ہو گئے ہیں اب ہمیں مفت خوری کی عادت سے اجتناب کرنا چائیے واٹر سپلائی منصوبے سے کنکشن لگانے والوں سے متعلقہ حکام ماہانہ بنیادوں پر مناسب فیس وصول کیا کرے انہوں نے متعلقہ حکام کو یہ بھی ہداہت کی کہ منصوبے سے پائپ لائن کے ذریعے جہاں تک ممکن ہو پانی پہنچائی جا ئے انہوں نے کہا کہ ایک دور تھا جب لوگ طالبان کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے تھے مگر افسوس آج طالبان کو دہشت گرد کے نام سے یاد کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ژوب ویٹرنری ہسپتال کو ویٹرنری کالج کا درجہ دیا جائیگا ژوب کے لئے ایک ایمبولینس کی فوری طور پر فراہمی کا اعلان بھی کیا ۔