کے ایم سی کے ملازمین کے حل طلب ملازمین فوری طور پر حل کیے جائیں ،سید ذوالفقار شاہ

پیر 30 نومبر 2015 17:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء)سجن یونین (سی بی اے) کے ایم سی کے مرکزی صدر سیدذوالفقارشاہ نے کہا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سوک سینٹر میں عد م موجودگی سے شہریوں کے ساتھ ساتھ ملازمین کو بھی اپنے مسائل کے حل کے لیے دفاتر کے باربار چکر کاٹنے کے باوجود مایوسی کا سامناکرنا پڑرہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سجن یونین کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ۔

اجلاس میں مختلف قراردادوں کے ذریعے کیا گیا کہ تنخواہوں ،پنشن ،ریٹائر منٹ کے قانونی واجبات کی ادائیگی میں باقاعدگی لائی جائے ۔اضافی ڈیوٹیاں انجام دینے والے ٹیکنیکل ملازمین کو اوورٹائم کی ادائیگی کی جائے ۔1984؁ء سے یونین معاہدے کے تحت تنخواہوں سے کاٹے جانے والے ویلفیئر فنڈ کو قابل استعمال بنائے ہوئے معاہدے کے تحت کے ایم سی فاؤنڈیشن کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ کے ایم سی کے ملازمین کی فلاح وبہبود کے امور فاؤنڈیشن کے تحت انجام دیئے جا سکیں ۔

(جاری ہے)

ملازمین کے شہر کی بڑی بڑی اسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولت فراہم کی جائے ۔ملازمین کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے اندروں اور بیروں ملک کے ایم سی کے خرچ پر بھیجا جائے ۔اسٹاف کواٹرز کی سالانہ مرمت دیکھ بھال کا بندوبست کرکے انہیں قابل استعمال بناکر ملازمین اور انکے خاندانوں کی قیمتی جانیں محفوظ بنائی جائیں 1987؁ء سے لیکر آج تک نظر انداز کیے جانے والے سینئر ،تجربے کار ،اہل اور قابل ملازمین کو انکا جائز حق پر موشن دیا جائے ۔

ملازمین کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے ۔اجلاس میں یکم دسمبر کو سندھ ہائی کورٹ میں تنخواہوں پنشن کیس کی سماعت کے لیے یونین کے صدر سیدذوالفقارشاہ کی جانب سے اٹھائے گئے 50کروڑاسپیشل گرانٹ2ارب37کروڑ کے پنشنرز کے بقایاجات ،الائیڈبینک کی جانب سے ایک ارب57کروڑ روپیوں کے غبن ۔PFCایوارڈ کا 2010؁ء سے اعلان نہ ہونے اور ریٹائر ملازمین کے قانونی واجبات کی ادائیگی کے لیے قائم فریم مقررکرنے سمیت اہم قانونی امور پر غور کرتے ہوئے عدالت میں جمع کروائے جانے والے تحریری بیان کی منظور ی دی گئی ۔اجلاس سے سردار یونس ،محمد صفدر ،محمد نذیر،محمد روشن ،غلام رسول ،ملک زمان ،شکیل احمد ،ماسٹر سیموئیل اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔