غیر قانونی اقدامات اُٹھانے پرای ڈی او ا یجوکیشن سرگودھا کو فی الفور تبدیل کیا جائے، پنجاب ٹیچرز یُونین

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 30 نومبر 2015 18:12

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔30 نومبر۔2015ء) پنجاب ٹیچرز یُونین کے عہدیدران نے گریڈسترہ تا انیس کے اساتذہ کوڈسپوزل پر لے کرمن پسند تبادلے کرنے،اساتذہ کی ملازمت سے برخاستگی،ترقیوں کی بندش،سروس کی ضبطگی اور دیگر غیر قانونی اقدامات اُٹھانے کی پُرزور مذمت کرتے ہوئے اساتذہ ،ایپکا اور درجہ چہارم کی تنظیموں پر مُشتمل اتحاد کی طرف سے ای ڈی اوایجوکیشن سرگودھا کے خلاف چلائی جانے والی احتجاجی تحریک کی بھی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب ٹیچرز یُونین کے مرکزی چیف آرگنائزر اﷲ رکھا گُجر،رانا عبدالستار،طارق قریشی،اظہر بہزاد،عُمر حیات،مسعود گُجر ، مُنیر سندھو،بشیر خاں،رانا نقیب،قاری بشیر،اشفاق مغل اور دیگر راہنماوٗں نے ای ڈی او ایجوکیشن سرگودھالیاقت علی ناصر نے وزیر اعلٰی پنجاب،چیف سیکریٹری پنجاب،وزیر تعلیم پنجاب اورسیکریٹری سکولز پنجاب سے پُر زور مطالبہ کیا ہے کہ ای ڈی اوایجوکیشن سرگودھا کو فی الفور تبدیل کر کے اس کی طرف سے اُٹھائے جانے والے تمام غیر قانونی اقدامات کی ہائی لیول کی انکوائری کروائی جائے۔

متعلقہ عنوان :