جرائم اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ترقی یافتہ ممالک کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں‘ شہبازشریف
دہشت گردی اور جرائم کے خاتمے کے لئے حکومت پنجاب سے تعاون کریں گے‘ میٹرپولیٹن پولیس کمشنر سر برنارڈ ہوگان ہووی
پیر 30 نومبر 2015 18:15
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء ) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے لندن میں میٹرپولیٹن پولیس کمشنر سر برنارڈ ہوگان ہووی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دہشت گردی‘ سنگین جرائم اور سٹی پولیسنگ کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ حکومت پنجاب شہریوں کو محفوظ بنانے کے لئے شب و روز کوشاں ہے اور اس ضمن میں جرائم اور دہشت گردی کے سدباب کے لئے ترقی یافتہ ممالک کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ پنجاب میں دہشت گردی سے نپٹنے کے لئے خصوصی فورس کے قیام کے علاوہ نئی قانون سازی بھی کی ہے اور پرانے قوانین میں ترامیم کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے عالمی تناظر میں دہشت گردی کے عفریت سے دنیا کا کوئی بھی ملک تنہا نہیں نمٹ سکتا۔(جاری ہے)
آج دہشت گردی کہیں بھی ہو دنیا کے ہر فرد کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ان عوامل کا ازالہ بھی ضروری ہے جو اس کا باعث بنتے ہیں۔
چنانچہ حکومت پنجاب صوبے کے دوردراز اور پسماندہ علاقوں میں تعلیم عام کرنے اور زندگی کی دیگر سہولتیں فراہم کرنے کے لئے خصوصی مساعی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی افواج اور شہریوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تاریخی قربانیاں دی ہیں۔ایڈیشنل آئی جی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات کے دوران میٹروپولیٹن پولیس کمشنر سربرنارڈ ہوگان ہووی نے بتایا کہ دہشت گردی اور جرائم کی بیخ کنی کے لئے پنجاب حکومت سے ہر طرح کا تعاون کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں پنجاب حکومت اس مساعی میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے لئے ہمارے تجربات سے بھرپور فائدہ اٹھائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.