پیرس : وزیر اعظم نواز شریف کی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 30 نومبر 2015 18:16

پیرس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 نومبر 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف اور افغان صدر اشرف غنی کی ملاقات ہوئی . دونوں رہنماؤں میں ملاقات پیرس میں ہوئی . ملاقات میں پاک افغان تعلقات ہر تبادلہ خیال کیا گیا .

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان برابری کی بنیاد پر افغانستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پُر عزم ہے. انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام پاکستان کی اولین ترجیح ہے. وزیر اعظم نواز شریف نے مصالحتی عمل شروع کرنے کے لیےافغان صدر کو پیشکش کی. دونوں رہنماؤں میں مصالحتی عمل دوبارہ شروع کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا . افغان صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ افغانستان دوستانہ تعلقات چاہتا ہے .

متعلقہ عنوان :