ہائیکورٹ نے گیس کے بلوں میں حالیہ 14 فیصد اضافے پر جاری حکم امتناعی میں توسیع کر دی

پیر 30 نومبر 2015 18:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے گیس کے بلوں میں حالیہ 14 فیصد اضافے پر جاری حکم امتناعی میں دو دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے وفاقی حکومت،اوگرا سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مرزا وقاص روف نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزاروں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ اوگرا نے قوانین کے برعکس عوامی سماعت کے بغیر از خود گیس کے بلوں میں چودہ فیصد اضافہ کر دیا۔

(جاری ہے)

اوگرا کو قوانین کے برعکس از خود گیس کی قیمتوں میں رد و بدل کا کوئی قانونی اختیار حاصل نہیں ہے۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں حالیہ چودہ فیصد اضافے کے نوٹیکفیشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔ دوران سماعت سرکاری وکیل نے جواب داخل کرنے کے لئے عدالت سے مزید مہلت طلب کی جس پر عدالت نے گیس کے بلوں میں حالیہ چودہ فیصد اضافے پر جاری حکم امتناعی میں دو دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے وفاقی حکومت،،اوگرا اور دیگر فریقین کو نوٹس جکری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :