جنرل ہسپتال میں نا معلوم خاتون ایک ماہ کی بچی کو سرجیکل وارڈ میں چھوڑ کر چلی گئی

پیر 30 نومبر 2015 18:19

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء)جنرل ہسپتال میں نا معلوم خاتون ایک ماہ کی بچی کو سرجیکل وارڈ میں چھوڑ کر چلی گئی ،ہسپتال انتظامیہ نے بچی کو تحویل میں لے کر نرسری میں داخل کر دیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جنرل ہسپتال میں آئے ہوئے لوگوں اور عملے نے سر جیکل وارڈ میں موجود ایک ماہ کی لاوارث بچی کو دیکھ کر اعلیٰ انتظامیہ کو اطلاع دی ۔ ہسپتال میں بچی کے ورثاء کی تلاش کے بعد کوئی سراغ نہ ملنے پر انتظامیہ نے بچی کو اپنی تحویل میں لے کر نرسری میں داخل کر دیا ۔ ہسپتال کے ترجمان کے مطابق پولیس کو واقعہ کے بارے میں اطلاع دیدی گئی ہے جبکہ بچی کو ہسپتال میں چھوڑنے والی خاتون کی شناخت کے لئے سی سی ٹی وی فوٹیج کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے ۔