اورکزئی ایجنسی میں چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لئے گئے

پیر 30 نومبر 2015 18:21

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء)اورکزئی ایجنسی میں چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر سیکورٹی کے فل پروف انتظامات مکمل کر لئے گئے،موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر مکمل پابندی ہوگی ۔امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے قبائلی عمائدین کے ساتھ جرگے ۔افغان مہاجرین اور کالے شیشوں والی گاڑوں پر پابندی ہوگی۔جلوسوں کے راستوں پر سیکورٹی فورسز کے دستے تعینات ہونگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اورکزئی ایجنسی کے لوئر تحصیل کے علاقوں میں حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر سیکورٹی کے تمام انتظامات مکمل ،اس موقع پر پولیٹیکل ایجنٹ اورکزئی ایجنسی زبیر خان نے ہنگو کے صحافیوں کو بتایا کہ حضرت امام حسین ؓکے چہلم پر سیکورٹی کے فل پروف انتظامات مکمل کر لئے ہیں ۔چہلم کے موقع پر ایجنسی بھر میں افغان مہاجرین،اور کالے شیشوں والی گاڑیوں پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔

ماتمی جلوسوں کے راستوں پر سیکورٹی فورسز کے دستے تعینات ہونگے۔اور مقامی رضار بھی موجود ہونگے۔انہوں نے کہا کہ اہل تشیع اور اہل سنت کے مشران نے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی ہے کہ چہلم کے موقع پر امن وامان برقرار رکھنے کے لئے پولٹیکل انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کرینگے۔