پنجاب حکومت جنگلی حیات کے تحفظ ،وائلڈ لائف پارکس میں عوام خصوصا بچوں کیلئے تفریحی سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے،ملک محمد افضل کھوکھر

پیر 30 نومبر 2015 18:21

وہاڑی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء ) مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے تحفظ جنگلی حیات ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جنگلی حیات کے تحفظ اور وائلڈ لائف پارکس میں عوام خصوصا بچوں کے لیے تفریحی سہولیات کی فراہمی کویقینی بنا رہی ہے یہ بات انہوں نے وائلڈ لائف پارک وہاڑی کا معائنہ کرتے ہوئے کہی اس موقع پر اے ڈی سی رانا سلیم احمد اور تحصیلدار وہاڑی مزمل عارف کھوکھر بھی موجود تھے مشیر وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ میاں شہبازشریف نے بچوں کو تفریح کے ساتھ جنگلی حیات کے بارے میں آگاہی دینے کے لیے وائلڈ لائف پارکس میں نئے جانور فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ان کا دورہ اسی سلسلہ کی کڑی ہے وہ اس سے قبل بھی وہاڑی وائلڈ پارک کا معائنہ کر چکے ہیں اس میں صفائی سمیت دیگر معاملات کافی حد تک بہتر ہیں وہاڑی وائلڈ لائف پارک میں نئے جانوروں کی فراہمی کے لیے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے جبکہ پارک کو تفریحی لحاظ سے بھی مزید بہتر بنایا جائیگا اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر وائلڈ لائف وہاڑی نے مشیر وزیر اعلی پنجاب کو بریفنگ دی اور وہاڑی پارک میں موجود جانوروں اور پرندوں کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور نئے جانوروں اور پرندوں کے لیے تجاویز دیں۔

متعلقہ عنوان :