جبری مشقت کے خاتمہ کیلئے حکومتی اقدامات کو عملی جامہ پہنانہ ہماری ذمہ داری ہے ،ڈی سی او وہاڑی

پیر 30 نومبر 2015 18:23

وہاڑی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء )ڈی سی او ناصر جمال ہوتیانہ نے جبری مشقت کے خاتمہ حکومتی اقدامات کو عملی جامہ پہنانہ ہماری ذمہ داری ہے جبری مشقت کے خامتہ کے لی قائم ضلعی ویجیلنس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈی او لیبر کاشف عزیز، سماجی تنظیم کے نمائندے البرٹ پطرس، بھٹہ خشت ایسوسی ایشن کے عہدیدار شیخ امین اﷲ ، شیخ خالد مسعود،مزدور یونین کے عہدیدار حافظ عاطف ریاض اور بھٹہ لیبر کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا کہ حقوق و فرائض میں توازن مالک اور ملازم کے تعلقات کو بہتر رکھنے میں اہمیت رکھتا ہے انہوں نے کہا کہ مزدور مقررہ سائز کی اینٹ تیار کرے اور مالک اس کے مطابق حکومت کی مقر کردہ اجرت اس مزدور کو ادا کرے انہوں نے کہا کہ بھٹہ مزدوروں سے جبری مشقت کی ہر سطح پر حوصلہ شکنی کی جائیگی اجلس کوبتایاگیا کہ بھٹہ خشت پر نان فارمل لٹریسی سکول کھولے گئے ہیں جہاں بھٹہ لیبر کے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا جاتا ہے ضلع میں 80بھٹوں پر لٹریسی سکول کام کرر ہے ہیں ڈی او لیبر نے بتایا کہ مزید313بچے رجسٹرڈ کئے گئے ہیں جن میں سے302بچوں کو سکو ل داخل کرانے کے لیے کارروائی جاری ہے سماجی تنظیم کے نمائندے البرٹ پطرس نے بتایا کہ ان کی تنظیم نے113بچوں کو لٹریسی سکول داخل کرانے کے لیے کردار ادا کیا۔