مکہ میں تیزرفتار ویگن حجام کی دکان میں گھس گئی،دوافرادجاں بحق
گاڑی دکان کے اگلے حصے سے داخل ہوکر پیچھے سے باہر نکل گئی،متعددراہگیر بھی زخمی
پیر 30 نومبر 2015 18:28
مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ کی الشرائع کالونی میں ایک تیز رفتار جی ایم سی ویگن خوفناک انداز میں حجام کی دکان کے اندر گھس آئی جس کی زد میں آ کر دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ حادثے کے بعد ڈرائیور گاڑی سے بحفاظت نکل کر خراماں خراماں قریب واقع مٹھائی کی دکان میں داخل ہو گیا۔
(جاری ہے)
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز پیش آنے والے اس واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے مکہ مکرمہ کی الھلال کمیٹی کے ترجمان عبدالعزیز بادومان نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ہمارے کنڑول روم کومقامی وقت کے مطابق دن پانچ بج کر 25منٹ پرملی، الشرائع کالونی کی 64 روڈ پر ایک تیز رفتار گاڑی دکان توڑتی ہوئی دکان میں گھس گئی جس کے نیچے متعدد افراد کچلے گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو عملہ جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دیا گیا۔ترجمان کے مطابق جائے حادثہ پر پہنچنے والے عملے نے بتایا کہ امریکی ساختہ جی ایم سی وین حجام کی دکان توڑتی ہوئی اندر داخل ہوئی۔ ویگن کا دوسرا سرا دکان سے باہر نکل گیا جس کے باعث وہاں موجود دو افراد گاڑی تلے کچلے گئے جبکہ کئی دوسرے راہگیر زخمی ہوئے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکی جامعات میں جو ہورہا ہے وہ خوفناک ہے، نیتن یاہو
-
یہودیوں کا مذہبی تہوار، سیکڑوں یہودیوں کامسجد اقصی پر دھاوا، فلسطینیوں کو نکال دیا
-
شاہ سلمان بن عبدالعزیزطبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل
-
یونانی شاہی جوڑے کا شادی کے 14سال بعد علیحدگی کا اعلان
-
روس نے خلا میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد ویٹو کردی
-
امریکا، اسقاطِ حمل پرپابندی کے خاتمے کا بل منظور
-
پینٹاگون نے ٹیکٹیکل میزائل یوکرین منتقل کردیے، روسی میڈیا
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.