وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

2015-16 سیزن کیلئے گندم کی امدادی قیمت 1300 روپے فی من برقرار مکئی کی درآمد پر 30 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائدکر دی گئی، نان فائلرز کیلئے بینکوں سے رقوم کی ترسیل پر ایڈوانسڈ ٹیکس کی 0.3 فیصد رعایتی شرح میں 31 دسمبر تک توسیع کی منظوری

پیر 30 نومبر 2015 18:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 2015-16 سیزن کیلئے گندم کی امدادی قیمت 1300 روپے فی من برقرار رکھنے ، مکئی کی درآمد پر 30 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے اور نان فائلرز کیلئے بینکوں سے رقوم کی ترسیل پر ایڈوانسڈ ٹیکس کی 0.3 فیصد رعایتی شرح میں 31 دسمبر تک توسیع کی منظوری دیدی ہے۔

(جاری ہے)

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس پیر کو وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیرصدارت منعقد ہوا کمیٹی نے مکئی کی درآمد پر 30 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کی منظوری دی ۔

ای سی سی کے اجلاس کے دوران نان فائلرز کیلئے بینکوں کے ذریعے رقوم کی ترسیل پرایڈوانسڈ ٹیکس کی 0.3 فیصد کی تخفیف شدہ شرح میں 31 دسمبر 2015 ء تک توسیع کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پورٹ قاسم پر آئی سی تھری کیلئے آلات کی تنصیب پر ڈیوٹی اور ٹیکسوں میں استثنیٰ کی منظوری دی۔ ای سی سی کے اجلاس کے دوران 2015-16 سیزن کیلئے گندم کی فصل کی امدادی قیمت 1300 روپے فی 40 کلو گرام مقرر کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

متعلقہ عنوان :