چہلم حضرت امام حسین ؓ کے موقع پر نکالے جانیوالے جلوس کے روٹ پر انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی

پیر 30 نومبر 2015 18:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء )ڈی سی اولاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور چہلم حضرت امام حسین ؓ کے موقع پر نکالے جانے والے جلوس کے روٹ پر انتظامات کو حتمی شکل دے رہی ہے ڈی سی او لاہور کی ہدایت پر ایڈمنسٹریٹر راوی ٹاؤن صفدر ورک نے راوی ٹاؤن کی انتظامیہ و افسران کے ہمراہ چہلم حضرت امام حسین ؓ کے جلوس کے روٹ اور حویلی الف شاہ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے اب تک کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ جلوس کے لائسنس ہولڈرز کے ساتھ ملاقات کی اورانتظامات کے حوالے سے بات چیت کی۔ ایڈمنسٹریٹرراوی ٹاؤن نے چہلم کے جلوس کے روٹ پر پیچ ورک کا جائزہ لیا اور ٹی ایم اے حکام کو ہدایت کی کہ وہ فورری طور پر پیچ ورک کا م مکمل کریں ۔انہوں نے ٹیلی فون،کیبل اوربجلی کی لٹکتی ہوئی تا روں کو بھی درست کر نے کی ہدایت کی۔