ضلعی انتظامیہ لاہور کا ماہ نومبر2015ء میں گراں فروشی کرنیوالوں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن

1,295افراد کیخلاف مقدمات درج ،1,867 افراد کو گرفتارکروایا گیا ،573 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھیج دیا گیا‘ ڈی سی او لاہور

پیر 30 نومبر 2015 18:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء ) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور نے ما ہ نومبر2015ء میں اشیائے خوردونوش اور پھلوں پر مصنوعی مہنگائی کر نے والوں کے خلاف سخت کریک ڈا ؤن کو جاری رکھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ماہ نومبر میں شہر بھرمیں بھر پور کارروائی کر تے ہوئے21,543مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر798 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ10,99,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

ڈی سی او لاہور نے بتایا کہ گراں فروشی کر نے پر ماہ نومبر میں1,295افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر1,867افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے573افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :