حکمرانوں کی نجکاری کی پالیسی درست نہیں اداروں کی بدحالی کی ذمہ دار حکومت ہے‘عابد صدیقی

پیر 30 نومبر 2015 18:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی نج کاری کی پالیسی درست نہیں اداروں کی بدحالی کی ذمہ دار حکومت ہے مسلم لیگ ن کی حکومت جب بھی برسرِاقتدار آتی ہے اپنوں کو نوازنے کے لئے قومی اداروں کو تباہی کی بھینٹ چڑھا دیتی ہے یہاں سے جاری ایک بیان انہوں نے کہا کہ عوام ایک طرف مہنگائی کے ستائے ہوئے ہیں تو دوسری طرح یوٹیلٹی بلوں میں آئے روز کے اضافے نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت آئی ایم ایف کی ایما پرعوام پر40ارب کے ٹیکس کا نفاذ مختلف طریقوں سے کر رہی ہے جن میں پہلے ہی سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا اب پھر دوبارہ یو ایف جی کے نام پر اضافہ گیس سے چلنے والی انڈسٹریز کو بحران میں مبتلا کر دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت گیس کی چوری روکنے کی بجائے نرخوں میں اضافہ کر رہی ہے جو ایماندار صارفین کے ساتھ سراسر زیادتی ہے حکومت کی طرف سے ڈھائی فیصد اضافہ کرکے عوام پر ناجائز طور پر بوجھ ڈالا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :