پاکستان حالیہ دنوں میں بہت مشکل وقتوں سے گزر ا ہے‘ رکن پنجاب اسمبلی عرفان دولتانہ

پیر 30 نومبر 2015 18:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ پاکستان حالیہ دنوں میں بہت مشکل وقتوں سے گزر ا ہے لیکن اب خداکے فضل سے ایک روشن مستقبل ہمارا منتظر ہے،انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم ہر پاکستانی پاکستان کاسفیر ہے اور پاکستانی تاجر ،سرمایہ کار،صنعت کار ،دانشور اور دوسرے ممتاز افراد نہ صرف دنیا کے مختلف ممالک کی معیشت اور معاشرت میں ترقی کا باعث بن رہے ہیں بلکہ پاکستان کا نام بھی روشن کر رہے ہیں- دنیا بھر میں رہنے والے پاکستانی ملک کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ پاکستا نی ملک کی ترقی پر بہت خوش ہیں انہوں نے کہا کہ چین نے پاک چائینہ اکنامک کوریڈور کا اعلان پاکستان میں سرمایہ کاری کریں-اس میں منافع بھی ہے او رملک کی خدمت بھی - انہوں نے کہا انرجی کے شعبے میں چین کی سرمایہ کاری کو قرضے قرار دینے وا لے حقائق سے بے خبر ہیں- لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے خواب کی تعبیر کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔ملک سے اندھیر ے ختم کرکے دم لیں گے ۔