حضرت دا تا گنج بخش ؒ نظریہ امن اور اسلام دوستی کے بہت بڑے علمبردار تھے‘ کستان سنی تحریک کے ڈویثرنل صدر مو لا نا مجا ہد عبدالرسول کا سیمینار سے خطاب

پیر 30 نومبر 2015 19:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء)پا کستان سنی تحریک کے ڈویثرنل صدر مو لا نا مجا ہد عبدالرسول خان نے کہا ہے کہ حضرت دا تا گنج بخش ؒ نظریہ امن اور اسلام دوستی کے بہت بڑے علمبردار تھے ،حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری ؒ نے بر صغیر میں فر وغ اسلام کے لیے تا ریخی کر دار ادا کیا ۔داتا گنج بخشؒ کے افکا ر ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں ۔

اور انتہا پسندی کے خا تمے کے لیے اُن کے افکا رکی ضرورت ہے ۔ان خیا لات کا اظہا ر جا معہ انوار الا سلام میں حضرت داتا گنج بخش سیمینا ر سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔ اس مو قع پر سردار محمد طا ہر ڈوگر نے حکو مت سے مطا لبہ کرتے ہو ئے کہا کہ مزاراتِ اولیا کا کنٹرول محکمہ اوقاف سے لے کر علما ء ااہلسنت کے سپرد کیا جا ئے ۔اُنہوں نے کہا کہ عرس کی تقریبات پر ہونے والی غلط حر کات کا سختی سے نو ٹس لیا جا ئے ۔

(جاری ہے)

بزرگانِ دین اور اولیا اﷲ کے عرس قر بِ الہیٰ کا با عث ہو تے ہیں ۔مگر ان پڑ ھ جا ہل دین سے دور لو گوں نے ان مبارک اور مقدس تقر یبات کو لہب و لہاب کا زریعہ بنا لیا ہے جس کو ہر گز برداشت نہیں کیا جا ئے گا ۔عرس مبا رک کی تقر یبات کا مقصد لو گوں تک صو فیا اور اولیا اﷲ کا پیغا م پہنچا نا مقصود ہوتا ہے اس مو قع پر شیخ محمد نو از قادری ،مفتی محمد حسیب عطا ری ،علامہ سر فراز سیا لوی ،قاری ریا ض ہزاروی ،مفتی محمد سلیم نقشبندی ،علامہ شفا قت ہمدمی سمیت دیگر اہلسنت جما عتوں کے رہنما ؤں نے بھر پور شرکت کی ۔