حکومت کو من مانی سے روکنے کیلئے اپوزیشن کا گرینڈ الائنس بنایا جائے‘چیئرمین سنی اتحاد کونسل

کشکول توڑنے کے دعویدار حکمرانوں نے قرضوں کا عالمی ریکارڈ بنالیا ‘صاحبزادہ حامدر ضا کی علماء کے وفد سے گفتگو

پیر 30 نومبر 2015 19:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ حکومت کو من مانی سے روکنے کیلئے اپوزیشن کا گرینڈ الائنس بنایا جائے،نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد رک گیا ہے،کشکول توڑنے کے دعویدار حکمرانوں نے قرضوں کا عالمی ریکارڈ بنالیا ہے،وفاقی حکومت نے ملکی و غیر ملکی قرضے لینے میں تمام سابق حکومتوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مولانا وزیر القادری کی قیادت میں ملاقات کرنے والے بلوچستان کے علماء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب کا سارا کریڈٹ فوج کو جاتا ہے۔پاک فوج کے جوان اور افسر دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہورہے ہیں اور حکومت ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی ہے۔

(جاری ہے)

عالمی طاقتیں پاکستان کو ایک نئی جنگ میں پھینکنا چاہتی ہیں ے جمہوری آمریت فوجی آمریت سے بھی بدتر ہے۔

حکمرانوں کی ہوس زر نے ملک کو کھوکھلا کردیا ہے۔دہشتگردوں کی بیرونی فنڈنگ کے راستے بند نہیں کئے جاسکے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب لاہور کو ہی پنجاب سمجھتے ہیں۔ امریکہ کو خوش کرنے کیلئے لبرل ازم کی باتیں کی جارہی ہیں۔ اپنے اثاثے پاکستان منتقل نہ کرنے والوں پر سیاست میں حصہ لینے پر پابندی ہو نی چاہیئے۔قومی خزانے کے چور اور ڈاکوؤں نے ملک پر قبضہ کیا ہوا ہے۔نیب پنجاب میں بھی کرپشن کے خلاف کاروائی شروع کرے۔حکومتی نااہلی کی وجہ سے اغواء برائے تاوان منافع بخش کاروباربن چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :