وہاڑی میں منی پیٹرول پمپس اورغیرقانونی آئل ایجنسیوں کی بھرمار

ضلعی انتظامیہ اورمحکمہ سول ڈیفنس نے آنکھیں بندکرلیں،شہریوں کی طرف سے کاروائی کامطالبہ

پیر 30 نومبر 2015 19:22

وہاڑی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) وہاڑی شہراورگردونواح میں منی پیٹرول پمپس اورغیرقانونی آئل ایجنسیوں کی بھرمارناقص پیٹرول اورڈیزل کے استعمال سے قیمتی گاڑیوں کے انجن تباہ ہونے لگے ضلعی انتظامیہ اورمحکمہ سول ڈیفنس نے آنکھیں بندکرلیں شہریوں کی طرف سے کاروائی کامطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق شہرکے مختلف علاقوں کارخانہ بازار،پیپلزکالونی،سرہندکالونی،دانیوال ٹاؤن،لڈن روڈ،خانیوال روڈ،بوریوالا روڈ،مسلم ٹاؤن کے علاوہ دیگرعلاقوں میں غیرقانونی منی پیٹرول پمپس اورآئل ایجنسیوں کی بھرمارہوچکی ہے جس کی وجہ سے قیمتی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے انجن تباہ ہورہے ہیں لیکن ضلعی انتطامیہ اورسول ڈیفنس کامحکمہ خواب غفلت کے مزے لیتے دکھائی دیتے ہیں شہریوں قاسم علی،مرتضٰے حسن،طارق سلیم،منظورحسین،مولوی رحیم،رانامصطفٰے،محمداکرم،راناعامر،طارق فقیر،عادل اقبال،ضیاء الرحمان،مانک دین ودیگرکاکہناہے کہ غیرقانونی آئل مافیابہت دورتک پھیل چکاہے اورشہرکے علاوہ دیہی علاقوں میں بھی اس نے اپنے پنجے مضبوط کرلئے ہیں اوریوں محسوس ہوتاہے کہ انتظامیہ اوردیگراداروں کاان پرکسی قسم کاکنٹرول نہیں اوراس مافیاکادل جہاں اورجب چاہتاہے ایجنسی یامنی پیٹرول پمپ بناکربڑے دھڑلے سے ناقص پیٹرول اورڈیزل فروخت کرکے عوام کی خون پسینہ کی کمائی لوٹنا شروع کردیتاہے شہریوں کایہ بھی کہناہے کہ بعض سیاستدان بھی مبینہ طورپراس مافیاکی بعض سیاسی مجبوریوں کی بناپر پشت پناہی کرتے دکھائی دیتے ہیں اورکاروائی کے راستہ کی رکاوٹ بن جاتے ہیں شہریوں نے ہوم سیکرٹری پنجاب اور کمشنرملتان ڈویژن سے مطالبہ کیاہے کہ اس مافیاکے خلاف کاروائی کیلئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیکران کے خلاف کاروائی کی جائے تاکہ عوام اپنی قیمتی گاڑیوں تباہ وبربادہونے سے بچاسکیں ۔

متعلقہ عنوان :