مشتاق احمد غنی کی سنیئر صحافی اشرف ڈار کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

پیر 30 نومبر 2015 19:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ اور اعلیٰ تعلیم مشتاق احمد غنی نے سنیئر صحافی اشرف ڈار کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیا ہے، یہاں سے جاری ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحومہ کے پسماندگان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اﷲ تعالی سے مرحومہ کی مغفرت اور لوا حقین کے صبر جمیل کیلئے دعاکی ہے۔