ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی فوری ادائیگی لیسکوکی اوّلین ترجیح ہے‘چیف ایگزیکٹولیسکوقیصرزمان
پیر 30 نومبر 2015 19:25
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء )لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)کے چیف ایگزیکٹو قیصرزمان نے کہا ہے کہ محکمے کے ریٹائرڈ ملازمین کو ہمیشہ واجبات بروقت اداکیے جاتے ہیں اور اس شاندار روایت کوبہرصورت جاری رکھاجائے گا۔ لیسکوچیف کایہ پیغام لیسکوہیڈکوارٹرز میں رواں ماہ ریٹائرڈہونے والے ملازمین کو پنشن پیپرزاورواجبات کے چیکس دینے کی تقریب جوکہ ڈائریکٹرجنرل ایڈمن طارق واحدخاں کی صدارت میں منعقدہوئی میں سنایاگیا۔
انہوں نے ریٹائرڈملازمین کوباوقار طریقے سے مدت ملازمت پوری کرنے پرپنشن پیپرزاورچیک دئیے۔ڈائریکٹرجنرل ایڈمن طارق واحدخاں نے ملازمین کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان کی محنت سے لیسکوکاامیج بہترہواہے اورکمپنی پر صارفین کے اعتمادکارشتہ مستحکم ہواہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کمپنی کے دروازے ریٹائرڈملازمین کے لیے ہر وقت کھلے ہیں جب بھی کوئی مسئلہ درپیش ہووہ ہمارے پاس آسکتے ہیں۔
ریٹائرہونے والے ملازمین میں لائن سپرنٹنڈنٹI-عبدالستار،میٹرسپروائزرII-ذُوالفقارعلی، سب ڈویثرنل کلرک محمدریاض،(لائن مینI-حاجی محمد،نثاراحمدشاہ)،لائن مینII-محمدرفیق،لائن فورمین خالدجمیل، فٹرI-دلاورخان،سیکورٹی گارڈغلام رسول،لاری ڈرائیورمحمدیوسف منشا،سویپرصدیق مسیح شامل ہیں۔مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.