چہلم حضرت امام حسین ؑاور حضرت داتاگنج بخش ؒکے 972ویں عرس کے موقع پر ٹریفک انتظامات مکمل
2ایس پیز،9ڈی ایس پیز،35انسپکٹرز،33پٹرولنگ آفیسر443ٹریفکوارڈنز،6لفٹزر اور4بریک ڈاؤن تعینات،وارڈنز مشکوک افراد اور لا وارث اشیاء پر کڑی نظررکھیں‘طیب حفیظ چیمہ `
پیر 30 نومبر 2015 19:27
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء ) چیف ٹریفک آفیسرلاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہاہے کہچہلم حضرت امام حسین ؑاورحضرت داتاگنج بخش ؒ کے972ویں عرس کے موقع پرسٹی ٹریفک پولیس کے ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزارنے اور شہر بھر کی ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کے انتظامات مکمل ہیں۔اس دوران 2ایس پیز،9ڈی ایس پیز ،35انسپکٹرز،33پٹرولنگ آفیسراور443وارڈنزڈیوٹی پر مامور ہیں، رانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے6فوک لفٹر اور شرکاء کی گاڑی خراب ہونے کیصورت میں مددکیلئے4بریک ڈاؤنز بھی لگائے گئے ہیں جبکہ شرکاء کی گاڑیوں کیلئے5پارکنگ اسٹینڈزبھی مختص کئے گئے ہیں۔
انہوں نے سی ٹی اوآفس میں ایس پیز اور ڈی ایس پیز سے میٹنگ کی اور کہا کہ شہریوں کی مدد اورسہولت کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کا رلائے جائیں۔(جاری ہے)
سی ٹی او نے کہا کہ ملک بھرسے لاکھوں کی تعدادمیں زائرین اورعقیدت مند عرس کی تقریبات میں شرکت کیلئے آتے ہیں جسکی وجہ سے کربلاگا مے شاہ اور دربارشریف سے ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کے بہاؤمیں غیر معمولی اضافہ ہوجاتاہے ۔
چہلم حضرت امام حسین ؑاورعرس حضرت داتاگنج بخش کے موقع پر ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کیلئے ٹریفک پلان مرتب کیا گیاہے ۔آج(یکم دسمبر)سے ہرقسم کی ٹریفک جوکہ شاہدرہ کیطرف سے لاہورشہرمیں داخل ہوگی چوک آزادی سے جانب ریلوے اسٹیشن بھجوائی جائیگی یاچوک نیازی شہیدسے بندروڈچوک سگیاں سے اپنی منزل کیطرف روانہ ہوگی۔چوک چوبرجی کی جانب سے آنیوالی ٹریفک کوچوک ایم اے اوکالج سے جانب ساندہ روڈ،بندروڈاورسیکٹریڑیٹ کے ساتھ سولسٹر آفس اور LDAآفس کے سامنے سے ہوتے ہوئے چوک کمشنرآفس سے کورٹ سٹریٹ ،کارنرایس ایس پی آفس ، آؤٹ فال روڈکی جانب بھجوایا جائیگا نیز کاہنہ، قصور کیطرف سے آنے والی ہیوی ٹریفک کو چوبرجی،موڑ سمن آباد،گلشن راوی بندروڈ کیطرف بجھوایا جائیگا،بند روڈ چوک سگیاں سے جانب کچہری کی طرف کوئی ٹریفک نہیں آنے دی جائیگی۔اندرون سرکلرروڈسے آنیوالی ہرقسم کی ٹریفک موری گیٹ سے اردوبازار،چوک چٹرجی،لاء کالج کچہری روڈ نیلا گنبد کے راستے بجھویا جائیگا۔ لاء کالج کی جانب سے کسی قسم کی ٹریفک کوچوک چیٹرجی اردوبازارکی جانب نہیں جانے دیاجائیگا۔ مستی گیٹ ٹرن شاہی قلعہ کی جانب سے علی پارک سے جانب چوک ٹیکسالی کوئی ٹریفک نہیں آنے دی جائیگی۔چوک میلاد سے اندرون دہلی گیٹ جانب مسجد وزیر کسی قسم کی ٹریفک کو داخل نہیں ہونے دیا جائیگا۔اندرون سرکلرروڈسے آنیوالی تمام پبلک سروس گاڑیاں چوک شاہ عالمی سے جانب میوہسپتال بجھوائی جائینگی۔تمام سست رفتارٹریفک کوچوک ٹیکسالی سے براستہ موہنی روڈاورموری گیٹ سے جانب اردوبازارچلایاجائیگاانہوں نے ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے افسران کو ہدایت کی کہ وہ پٹرولنگ کے عمل کو یقینی بنائیں جبکہ وارڈنز کو ہدایت کی کہ وہ ٹریفک کی روانی کے ساتھ ساتھ لاوارث اشیاء اور مشکوک افراد پر بھی کڑی نظر رکھیں۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.