طیارہ گرانے پر روس سے معافی نہیں مانگیں گے،ترک وزیراعظم

معافی نہ مانگے پر پیوٹین نے ترک صدرکی فون کال کا جواب نہیں دیا،روسی مشیر خارجہ کی تصدیق

پیر 30 نومبر 2015 19:29

برسلز/ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) ترک وزیر اعظم احمد داؤد اوغلو نے کہاہے کہ ان کا ملک سرحدی حدود خلاف ورزی پر مار گرائے جانے والے روسی طیارے پر روس سے معافی نہیں مانگے گا۔

(جاری ہے)

روس اس واقعے کے بعد ترکی پر لگائی گئی معاشی پابندیوں پر نظرثانی کرے گا،میڈیارپورٹس کے مطابق پیر کو میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے ترک وزیراعظم احمد دواؤد اوغلونے کہاکہ ہم اپنا فرج ادا کر رہے تھے لہذٰا ترک صدر اور نہ ہی وزیر اعظم اس واقعے پر معافی مانگیں گے،قبل ازیں نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن کے سربراہ سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ترک وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ترکی مستقبل میں اس طرح کے واقعات سے بچنے کیلئے روس سے بات چیت کیلئے تیار ہے،ادھروسی صدر ولادمیر پیوٹن کے مشیر خارجہ نے تصدیق کی کہ روسی صدرولادی میر پیوٹین نے گزشتہ روز ترک صدر کی فون کال کا جواب نہیں دیا کیونکہ ترکی کی جانب سے اس واقعے پر معافی نہیں مانگی گئی۔

متعلقہ عنوان :