آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈ سن کی کامیاب ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ پر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو مبارکباد

یہ ایک شاندار مقابلہ تھا جو مثالی جذبے سے کھیلا گیا اس سے ٹیسٹ کرکٹ کو فروغ دینے میں مدد ملے گی ٗبیان

پیر 30 نومبر 2015 19:29

آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈ سن کی کامیاب ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ پر آسٹریلیا ..

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈ سن نے کامیاب ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ پر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک شاندار مقابلہ تھا جو مثالی جذبے سے کھیلا گیا اس سے ٹیسٹ کرکٹ کو فروغ دینے میں مدد ملے گی اور دیگر کرکٹ بورڈ ز بھی اس قسم کے مقابلے کرائینگے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ٹیسٹ کرکٹ ایک روایتی کھیل ہے جسے فروغ ملنا چاہیے نئی روایت سے اس کھیل کو فائدہ ہوگا ۔ایڈیلیڈ میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ انتہائی کامیابی رہا ہے اس پر دونوں ملک مبارکباد کے مستحق ہیں یہ میچ ریکارڈ تعداد میں شائقین نے دیکھا اور لطف اٹھایا ۔انہوں نے کہاکہ اگرچہ اس قسم کے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ ہر جگہ نہیں ہوسکتے تاہم اس سے کھلاڑیوں ٗ شائقین ٗ نشریاتی اداروں سمیت تمام طبقوں کو نیا راستہ ملا ہے ۔ہمیں اسے مزید بہتر بنانا ہوگا تاکہ مستقبل میں بھی ان مقابلوں کا سلسلہ جاری رہے ۔

متعلقہ عنوان :