واپڈا کے عقیل خان نے تیسرا حسن میموریل ماسٹر ٹینس ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا

پیر 30 نومبر 2015 19:34

واپڈا کے عقیل خان نے تیسرا حسن میموریل ماسٹر ٹینس ٹورنامنٹ اپنے نام ..

لاہو ر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء ) واپڈا کے کھلاڑیوں نے جم خانہ کلب لاہور میں منعقد ہونے والا تیسرا حسن میموریل ماسٹر ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عقیل خان اپنی برتری قائم رکھتے ہوئے مینز سنگل کے فائل میں محمد عابد کو 6-1 اور 6-2 سے شکست دی ۔مینز ڈبل میں عقیل خان اور محمد عابد نے واپڈا ہی کے یاسر خان اور شہزاد خان کو 3-6 ،6-3 اور 10-1سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ویمنزسنگل فائنل میں سارہ محبوب اسلام آباد نے واپڈا کی ردا خالد کو 7-5 ،7-5 سے شکست دی ۔

متعلقہ عنوان :